ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بے حال معیشت سے پریشان سیتارمن نے کہا ’حکومت کے بس کی بات نہیں‘

بے حال معیشت سے پریشان سیتارمن نے کہا ’حکومت کے بس کی بات نہیں‘

Wed, 05 Feb 2020 23:44:51    S.O. News Service

نئی دہلی،5/فروری(ایس او نیوز/ایجنسی) ہندوستان کی معیشت اس وقت خراب دور سے گزر رہی ہے۔ ملک کی شرح ترقی بھی زوال پذیر ہے۔ ایسے ماحول میں مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے دنیائے صنعت (انڈسٹریل ورلڈ) سے سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ تنہا حکومت کے خرچ سے ترقی نہیں ہو سکتی بلکہ صنعت کاروں کو بھی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مالیات نے کاروباری طبقہ سے کہا کہ ’’آپ لوگ جھجک نہ کریں اور ملک کی معاشی رفتار کو بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کریں۔‘‘ عام بجٹ کے بعد سی آئی آئی کی ایک تقریب میں کاروباریوں سے مخاطب سیتارمن نے یہ بھی کہا کہ ’’حکومت کاروباریوں کی مدد کے لیے موجود ہے، لیکن انھیں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا ہوگا۔ ترقی کو لے کر ایک طرح سے حکومت کی مجبوریوں کا تذکرہ کرتے ہوئے سیتارمن نے کہا کہ ’’میں نہیں مانتی کہ تنہا حکومت کے خرچ بڑھانے سے ہی گروتھ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔‘‘

واضح رہے کہ یکم فروری کو نرملا سیتارمن نے عام بجٹ پیش کیا تھا جس کے بعد شیئر بازار تقریباً ایک ہزار پوائنٹ نیچے چلا گیا تھا۔ وزیر مالیات کے کچھ فیصلوں کو لے کر عام لوگوں کے ساتھ ساتھ صنعتی طبقہ میں بھی تذبذب کی حالت دیکھنے کو ملی۔ بیشتر لوگوں نے بجٹ کو پیچیدہ اور نقصان دہ ٹھہرایا۔


Share: